پہلے دن آٹھ میڈلز کے لیے مقابلے

سانیہ مرزا
Image caption آج ثانیہ مرزا اور لیئنڈر پیس ڈبلز کے مقابلے میں حصہ لے گیں

کامن ویلتھ کھیلوں کے پہلے دن آٹھ تمغوں کے لیے مقابلہ ہوگا۔

پیر کو سوئمنگ میں پانچ، جمناسٹک میں ایک اور ویٹ لفٹنگ میں دو میڈلز کے لیے فاتح کا فیصلہ ہونا ہے۔

سوئمنگ میں جو مقابلے ہونے ہیں ان میں خواتین کی 200 میٹر فری سٹائل، مردوں کی 400 میٹر فری سٹائل، خواتین کی 200 میٹر انفرادی میڈلے، مردوں کی 200 میٹر بٹر فلائی اور مردوں کی ہی 100*4 میٹر فری سٹائل شامل ہے۔

ویٹ لفٹنگ میں خواتین کی 48 کلو گرام اور مردوں کے 56 کلو گرام زمرے میں سونے کے تمغے کے فاتح کا فیصلہ پیر کو ہی ہونا ہے۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے جواہر لال نہرو سٹیڈیم میں ہورہے ہیں۔ یہ وہی سٹیڈیم ہے جہاں کھیلوں کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی جبکہ جمناسٹک کے مقابلے اندرا گاندھی سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

اس کے علاوہ پیر کو نو ديکر کھیلوں کی بھی شروعات ہوگی۔ خواتین ہاکی میں پیر کو میزبان بھارت کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

پیر کو خواتین ہاکی کے علاوہ تیر اندازی، بیڈمنٹن، جمناسٹک، لان بال، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس کے مقابلے شروع ہوں گے۔ ٹینس کے ڈبل مقابلوں میں بھارت کے ثانیہ مرزا اور لینڈر پیس میدان میں اتریں گے۔

اسی بارے میں