نصف آسٹریلوی ٹیم پویلین میں

Image caption شین واٹسن نے سیریز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بنگلور میں کھیلا جا رہا ہے اور پہلے دن آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو پچاسی رن بنا لیے ہیں۔

جب امپائرز نے خراب روشنی کی وجہ سے کھیل تو مارکس نارتھ اور ٹم پین کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلوی اوپنرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست کر دکھایا۔ شین واٹسن اور سائمن کیٹچ نے کھانے کے وقفے تک بھارت کو کوئی کامیابی حاصل کرنے نہیں دی اور سکور پچانوے تک پہنچا دیا۔

تاہم کھانے کے وقفے کے فوراً بعد سپنر ہربھجن سنگھ نے سائمن کیٹچ کو آؤٹ کر کے بھارت کو پہلی کامیابی دلوائی، انہوں نے تینتالیس رنز بنائے۔

Image caption ہربھجن سنگھ نے بھارت کو پہلی کامیابی دلوائی

آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز شین واٹسن تھے جو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ستاون کے انفرادی سکور پرگیان اوجھا کی گیند پر کیچ ہوئے۔ یہ اس سیریز میں ان کی دوسری نصف سنچری تھی جبکہ وہ ایک سنچری بھی بنا چکے ہیں۔

مائیکل کلارک چودہ رن بنا سکے، انہیں ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔ مائیکل ہسی چائے کے وقفے کے بعد ظہیر خان کی گیند پر کیچ ہوئے، انہوں نے چونتیس رن بنائے۔ کپتان رکی پونٹنگ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ ستّتر رن بنا کر سریش رائنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی چوّنویں نصف سنچری تھی

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا تھا۔ اس جیت میں وی وی ایس لکشمن کا بڑا حصہ تھا جو زخمی ہونے کے باوجود کریز پر ڈٹے رہے۔تاہم اس چوٹ کی وجہ سے دوسرا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا: شین واٹسن، سائمن کیٹچ، رکی پونٹنگ (کپتان)، مائیکل کلارک، مائک ہسی، مارکس نارتھ، ٹم پین، ہورٹز، بین ہلفینہاس، پیٹر جارج اور مچل جانسن۔

بھارت: مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، وریندر سہواگ، مرلی وجے، راہل دراوڈ، سچن تندولکر، چتےسور پجارا، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، سری سانتھ، ظہیر خان اور پرگیان اوجھا۔

اسی بارے میں