احمد آباد: سہواگ، ڈراوڈ کی سینچریاں

وریندر سہواگ
Image caption وریندر سہواگ نے ایک سو تہتر رنز بنائے یہ ان کی بائیسویں ٹیسٹ سینچری ہے

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنا لیے ہیں۔

جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سچن تندولکر تیرہ رنز اور لکشمن سات رنز بناکر کھیل رہے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دوسری وکٹ وریندر سہواگ کی گری جو ایک سو تہتر رن بنا کر ڈینیئل وٹوری کی ایک گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی راہول ڈراوڈ بھی مارٹن کی ایک گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ڈراوڈ نے ایک سو چار رنز بنائے اور سہواگ کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ کی۔

Image caption سہواگ اور ڈراوڈ کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی

احمد آباد میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کی پہلی وکٹ ساٹھ کے مجموعی سکور پر گری تھی جب گوتم گمبھیر اکیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ انہیں جیسی رائڈر نے آؤٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، سری سانتھ، ظہیر خان اور پرگیان اوجھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: برینڈن مکلم، ٹی جی میکنٹاش، بی جے واٹلنگ، راس ٹیلر، جیسی رائیڈر، کے ایس ولیمسن، ڈینئل وٹوری، جے جی ہاپکنز، جے ایس پٹیل، ایچ کے بینٹ، سی ایس مارٹن۔

اسی بارے میں