احمد آباد: ہربھجن کی سینچری

ہربھجن سنگھ
Image caption ہربھجن سنگھ 115 رنز پر آؤٹ ہوئے

احمد آباد میں پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن ابھی تک انڈیا نے9 وکٹ پر 261 رنز بنائے ہیں اور ہربھجن سنگھ سینچری رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ہیں۔

ہربھجن سنگھ اپنی سینچری مکمل کرنے کے بعد ٹیلر کی گیند پر 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ابھی او پی اوجھا نو اور سری سانت چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اس سے پہلے وی وی ایس لکشمن 253 گیندوں پر 91 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں پچاس رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر سی ایس مارٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیرہ اووروں میں پچیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا نے اٹھائیس رنز کی برتری کے ساتھ اپنی اننگز شروع کی تھی لیکن پہلے ہی اوور میں گوتم کمبھیر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اننگز کے دوسرے ہی اوور میں انڈیا کے دوسرے اوپنر ایک کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے راہول ڈراوِِڈ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر کرس مارٹن کی گیند پر ہوپکنز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

جب انڈیا کا سکور پندرہ پر پہنچا تو ٹندولکر بارہ رنز بنا کر مارٹن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

انڈیا کی پانچویں وکٹ بھی پندرہ کے سکور پر بھی گِر گئی جب رائنا بغیر کوئی رن بنائے مارٹن کی گیند ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پینسٹھ کے سکور پر انڈیا کی چھٹی وکٹ اس وقت گِری جب مہندر سنگھ دھونی بائیس رنز بنا کر مارٹن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

بھارت کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، سری سانتھ، ظہیر خان اور پرگیان اوجھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: برینڈن مکلم، ٹی جی میکنٹاش، بی جے واٹلنگ، راس ٹیلر، جیسی رائیڈر، کین ولیمسن، ڈینئل وٹوری، جے جی ہاپکنز، جے ایس پٹیل، ایچ کے بینٹ، سی ایس مارٹن۔

اسی بارے میں