حیدر آباد ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

ٹی جی میکنٹاش فائل فوٹو

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے ہیں۔

اس وقت کریز پر ٹی جی میکنٹاش اور جیسی رائیڈڑ موجود ہیں اور انہوں نے بالترتیب پچاسی اور چھ رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

حیدر آباد میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی جی میکنٹاش اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چار رن کے مجموعی سکور پر مکلم سری سانتھ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

ایک سو اکاون رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اُس وقت گری جب ایم جے گپٹل پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں پرگیان اوجھا نے آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے ظہیرخان، سری سانتھ اور پرگیان اوجھا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا تھا۔

بھارت کی ٹیم: وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، مہندر سنگھ دھونی،سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، سری سانتھ، ظہیر خان اور پرگیان اوجھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: برینڈن مکلم، ٹی جی میکنٹاش، ایم جے گپٹل، راس ٹیلر، جیسی رائیڈر، کے ایس ولیمسن، ڈینئل وٹوری، جے جی ہاپکنز، سی ایس مارٹن، ٹی جی سودی اور بی جے آرنل

اسی بارے میں