دبئی ٹیسٹ: یونس کی سنچری، میچ ڈرا

یونس خان
Image caption یونس خان نے اپنے کیرئر کی سولہویں سنچری بنائی

دبئی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

منگل کو ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے اختتام پر پاکستان نے چار اکیاون رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو تینالیس رنز بنائے ہیں۔

یونس خان ایک سو اکتیس اور کپتان مصباح الحق چھہتر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے آخری دن کی تصاویر

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میچ کے آخری روز صرف ایک کھلاڑی اظہر علی تریسٹھ رنز پر آوٹ ہوئے۔

منگل کو ایک سو نو رنز اور دو وکٹوں کے نقصان پر یونس خان اور اظہر علی نے دوبارہ اننگ شروع کی۔ میچ کے آخری روز پاکستان کو جیتنے کے لیے تین سو بیالیس رنز درکار تھے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔

اس سے پہلے پیر کو چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو ہاشم آملہ اور ژاک کیلس کی سنچریوں کے بدولت جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز تین سو اٹھارہ رن دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ہاشم آملہ نے 118 اور ژاک کالس نے 135 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو اسی رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم دو سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں ایک سو بتیس رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم: توفیق عمر، محمد حفیظ، یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی، عمر اکمل، عدنان اکمل، عبدالرحمن، وہاب ریاض، سعید اجمل اور عمر گل۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، الویرو پیڑسن، ہاشم آملہ، جیک کیلس، اے بی ڈویلیئر، مارک باؤچر، جوہان بوتھا، پال ہیرس، اے جی پرنس، ڈیل سٹین اور مارنی مارکل۔

اسی بارے میں