ایڈورڈز کا خواتین کرکٹ میں ریکارڈ

فائل فوٹو، ایڈورڈز
Image caption ایڈروڈز سال دو ہزار پانچ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں

انگینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان چارلوٹی ایڈورڈز خواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک روز میچ کھیلنے والی خاتون بن گئی ہیں۔

ایڈورڈز نے سنہ انیس سو چھیانوے میں سولہ سال کی عمر میں پہلے ایک روز میچ میں شرکت کی تھی۔ انھوں نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کا ایک بیالیسواں میچ کھیلا۔

اس سے پہلے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ شرکت کا ریکارڈ آسٹریلیا کی کیرن رولٹن کے پاس تھا۔

تیس سالہ ایڈروڈز کا کہنا ہے کہ ’ وہ اپنی کایبابی پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں اور یہ ایک ناقابل یقین سفر تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ’ انگینڈ کے لیے کھیلنا میرا خواب تھا اور مجھے بہت جلد نوجوانی میں موقع مل گیا، یہ بات اب بڑی پرانی لگتی ہے اور اس دوران بہت سے واقعات پیش آئے، اس سفر میں بہت سارا اتار چڑھاو رہا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے بہت سارا چڑھاو ہے۔‘

ایڈروڈز سال دو ہزار پانچ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں۔

ایڈورڈز نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تیس رن کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور یہ ان کے کرکٹ کیرئیر کی سب سے عمدہ کارکردگی تھی۔

بارش کی وجہ سے اس میچ کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

اسی بارے میں