ایشیز: انگلینڈ دو سو ساٹھ رنز پر آؤٹ

سائڈل
Image caption بالر سڈلِ نے سولہ اوورز میں چون رنز دے کر چھ کھلاڑی آؤٹ کیے

برسبیبن میں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو ساٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے۔

جمعرات کو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سات اوورز میں پچیس رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز واٹسن اور کیٹچ نے کیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کی ایک وکٹ گر گئی تھی۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سٹراس تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور بھی صفر ہی تھا۔

اس کے بعدکک اور ٹرؤٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور کو اکتالیس رنز پر پہنچا دیا۔

Image caption انگلینڈ کے بیل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے چھہتر رنز بنائے اور سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز ٹھہرے

اکتالیس رنز پر ٹرؤٹ انتیس رنز بنا کر واٹسن کی ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر چھیاسی رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے بلے باز کک سڑسٹھ رنز اور بیل چھہتر رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سِڈل چھ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب رہے جبکہ دوہٹری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم: سٹراس، کک، ٹروٹ، پیٹرسن، کولنگ وڈ، بیل، پرائر، بروڈ، سوان، اینڈرسن اور فنِ۔

آسٹریلیا کی ٹیم: کیٹچ، واٹسن، پونٹنگ، کلارک، ہسی، نورتھ، جانسن، سِڈل، ہلفنہاس اور دوہٹری

اسی بارے میں