برسبن ٹیسٹ: آسٹریلیا220 پانچ آؤٹ

مائیل ہسی فائل فوٹو
Image caption مائیل ہسی نے اکیاسی رنز بنائے

برسبن میں کھیلے جا رہے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز بنائے ہیں۔

اس وقت کریز پر مائیکل ہسی اور بریڈ ہیڈن موجود ہیں اور انہوں نے بالترتیب اکیاسی اور بائیس رنز بنائے ہیں۔

آسڑیلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید چالیس رنز کی ضرورت ہے اور اُس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو ساٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی نے اکیاسی اور سائمن کیٹچ نے پچاس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور فِن نے دو دو جبکہ سوان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے سڑاس اور کک نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلیڈ کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اُس کی پہلی وکٹ صفر کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان سٹراس بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کک اور ٹرؤٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور کو اکتالیس رنز پر پہنچا دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے نمایاں بلے باز آئن بیل رہے۔ انہوں نے چھتر رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے کک رہے۔ انہوں نے سڑسٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سِڈل چھ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب رہے جبکہ دوہٹری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم: سٹراس، کک، ٹروٹ، پیٹرسن، کولنگ وڈ، بیل، پرائر، بروڈ، سوان، اینڈرسن اور فنِ۔

آسٹریلیا کی ٹیم: کیٹچ، واٹسن، پونٹنگ، کلارک، ہسی، نورتھ، جانسن، سِڈل، ہلفنہاس اور دوہٹری

اسی بارے میں