میلبرن: آسڑیلیا کی جیت سیریز برابر

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو

میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسڑیلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چار رنز سے شکست دے دی ہے۔

آسڑیلیا کی جیت کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز برابر ہو گئی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسڑیلیا کی طرح انگلینڈ نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف سات اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ساٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کے نمایاں بلے باز آین بیل رہے، انہوں نے تیس گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے انتالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ایس ایم ڈیوس رہے، انہوں نے چھبیس گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے انتیس رنز بنائے۔

آسڑیلیا کی جانب سے مچل جانسن نے تین اور شین واٹسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسڑیلیا نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے تھے۔

آسڑیلیا کا آغاز جارحانہ تھا لیکن بعد میں اُس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتیں رہیں۔

آسڑیلیا کے نمایاں بلے باز اے جے فنچ رہے، انہوں نے تینتیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ترپن رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ُآسڑیلیا کے دوسرے نمایاں بلے بار ڈیوڈ وارنر رہے، انہوں نے چھبیس گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے تیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سےسوان اور یارڈی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی یہ لگارتار آٹھویں فتح تھی جو کہ نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اسی بارے میں