ویلنگٹن: کیویز، دو سو چھیالیس پر چھ آؤٹ

راس ٹیلر فائل فوٹو
Image caption ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز بنائے ہیں۔

سنیچر کو جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ریس ینگ اٹھائیس اور کپتان ڈینئل وٹوری اڑتیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹیسٹ میچ کا پہلا دن تصاویر میں

نیوزی لینڈ کے نمایاں بلے باز راس ٹیلر رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اٹھہتر رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز فرینکلن رہے، انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے تینتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل نے دو، تنویر احمد نے دو جبکہ وہاب ریاض اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ہیملٹن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ ٹیم: گپٹل، میککلم، ولیمسن، ٹیلر، رائیڈر، فرینکلن، ینگ، ویٹوری، سودی، آرنل اور مارٹن۔

پاکستان ٹیم: محمد حفیظ، عمر، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، شفیق، عدنان اکمل، رحمان، عمر گل، تنویر احمد اور ریاض۔

اسی بارے میں