آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 جنوری 2011 ,‭ 14:52 GMT 19:52 PST

جوہانسبرگ: بھارت کی پہلے بیٹنگ جاری

سچن تندولکر فائل فوٹو

تریسٹھ رنز کے مجموعی سکور پر سچن تندولکر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بھارت پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے بھارت کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز بنائے ہیں۔

اِس وقت کریز پر بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ موجود ہیں اور دونوں نے بلترتیب انیس اور بیس رنز بنائے ہیں۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف اکیس رنز کے مجموعی سکور پر مرلی وجے سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تریسٹھ رنز کے مجموعی سکور پر سچن تندولکر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کو تیسرا نقصان اُس وقت اٹھانا پڑا جب کوہلی بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹوسوبو اور بوتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ایک سو پینتیس رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم: مرلی وجے، سچن تندولکر، کوہلی، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، سریش رائینہ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، آشیش نہرا اور ایم پٹیل

جنوبی افریقہ کی ٹیم: گراہم سمتھ، ہاشم آملہ، مارگن، ڈومینی، ڈی ویلیئرز، مِلر، جوہان بوتھا، پارنل، ڈین سمتھ، ایم مارکل اور ٹوسوبو

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔