اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

اوول میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چار سو ستاون رنز بنائے ہیں۔

اس وقت کریز پر ائین بیل اور جیمز اینڈرسن موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب ایک سو اکاسی اور تین رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دوسرے دن کی خاص بات ائین بیل اور کیون پیٹرسن کی شاندار سینچریاں تھیں۔

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے تین سو پچاس رنز کی شراکت قائم کی۔

کیون پیٹرسن نے ستائیس چوکوں کی مدد سے ایک سو پچھہتر رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس اور ایلسٹر کک نے دوسرے دن کا آغاز کیا۔

پچھہتر رنز کے مجموسی سکور پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب ایلسٹر کک چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ستانوے رنز کے مجوعی سکور پر انگلش کپتان سٹراس چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما، سری سانت اور سریش رائینہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں