بھارت کی آدھی ٹیم آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

اوول میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے پانچ سو اکانوے رنز کے جواب میں انڈیا نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تین رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، سریش رائنا اور ایشانت شرما ہیں۔ انڈیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب وریندر سہواگ آٹھ رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

وی وی ایس لکشمن تھے جو صرف دو رنز بنا کر سٹیورٹ براڈ کی گیند پر میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ تین کھلاڑیوں کو سوان نے آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے پانچ سو اکیانوے رنز چھ وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح انگلینڈ کو چار سو اٹھاسی رن کر برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی خاص بات ائین بیل اور کیون پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ تھی۔ دونوں بلے بازوں نے میچ کے دوسرے روز تیسری وکٹ کے لیے تین سو پچاس رنز کی شراکت قائم کی۔ کیون پیٹرسن نے ستائیس چوکوں کی مدد سے ایک سو پچھہتر رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ بیل دو سو پینتین رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے سری سانت نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سریش رائینا نے دو اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں