پاکستان اور زمبابوے الیون کا میچ بےنتیجہ

جنید خان تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جنید خان چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے

زمبابوے کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم کا پہلا دو روزہ سائیڈ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔

زمبابوے الیون کے خلاف اس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف دو سو بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں زمبابوے الیون اپنی پہلی اننگز میں دو سو پچیس رنز بنا سکی۔

زمبابوے الیون کی جانب سے چباہبا نے ستّر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ لیمب چالیس جبکہ والر بتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

اس سے پہلے پاکستانی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی اور یونس خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھا۔ اظہر علی نے سڑسٹھ اور یونس خان نے اکہتر رنز سکور کیے۔

پاکستانی ٹیم دورۂ زمبابوے کے دوران ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی اور ٹیسٹ میچ یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، عدنان اکمل، سعید اجمل، یاسر شاہ، سہیل خان، اور جیند خان۔

زمبابوے الیون: ٹی ایم کے موائیو، سی جے چبہابھا، ایم این والر، سی آر اروین، زوہاوو، مسانگے، تھریپانو، نکمبے، لیمب، چکابوا، اور مٹیزوا۔

اسی بارے میں