بھارت میں پہلا بین الاقوامی فٹبال میچ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption میسی تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ثابت ہوئے

بھارتی سرزمین پر کھیلے جانے فٹبال کے پہلے بین الاقوامی میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔

اس دوستانہ میچ کا انعقاد فیفا نے کروایا تھا اور اس کا مقصد بھارت میں فٹبال کا فروغ تھا۔

کولکتہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ دیکھنے کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد بھارتی فٹبال شائقین سالٹ لیک سٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے میچ کے دوران انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ارجنٹائن کے کپتان اور سٹرائیکر لیونل میسی تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ثابت ہوئے اور جب بھی گیند ان کے پاس جاتی سٹیڈیم تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھتا۔

بھارت میں فٹبال کے کرتا دھرتاؤں کا خیال ہے کہ اس میچ سے ملک میں فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

بھارت اس وقت فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں فٹبال کھیلنے والے دو سو ممالک میں ایک سو اٹھاونویں نمبر پر ہے۔

اسی بارے میں