ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی فتح

Image caption عبدالحسیم خان نے پاکستان کو پہلے ہاف میں برتری دلوائی

چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو اوردوس میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان نے پہلا گول کیا۔

پاکستان کے کپتان محمد عمران نے پہلے ہاف میں گول کر کے پاکستان کی برتری کو دگنا کر دیا تاہم ملائیشیا نے ہاف کے خاتمے سے پہلے گول کر کے خسارے کو کم کیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت رہا تھا۔

دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے پاکستان پر زیادہ دباؤ ڈالا اور ایک اور گول کر کے مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرا اور فیصلہ کن گول سنٹر فارورڈ شکیل عباسی نے کیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو چین کے خلاف کھیلے گا جسے پہلے میچ میں بھارت نے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ہے۔

اسی بارے میں