زمبابوے: محمد حفیظ کی شاندار سنچری

Image caption یونس خان نے انتہائی سست رفتاری سے بیٹنگ کی

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو ستاون رن بنائے ہیں۔

بلاوایو میں جاری اس میچ میں پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے روز کھیل کا اختتام پاکستان کی پانچویں وکٹ گرنے پر ہوا۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز عمر اکمل تھے جنہوں نے پندرہ رنز بنائے جبکہ یونس خان اکسٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

یونس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور کپتان مصباح الحق نے بھی نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے لیمب تین وکٹیں لے کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption محمد حفیظ ایک سو انیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ زمبابوے کی طرف سے اوپنر ماووئیو نے ایک سو تریسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز کا واحد ٹیسٹ ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان،مصباح الحق، عمر اکمل، عدنان اکمل، جنید خان، سہیل خان، سعید اجمل اور اعزاز چیمہ۔

زمبابوے کی ٹیم: مساکدزا، ٹیلر، ٹائبو، اروائن، لیمب، پرائس،ویٹوری،جاروس،ماپوفو، ماووئیو اور سیبانڈا۔

اسی بارے میں