پاکستان نے میچ جیت لیا

Image caption یونس خان نے انتہائی سست رفتاری سے بیٹنگ کی

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو چھیاسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں تقریباً 56 اورز میں 141 رن بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔جبکہ پاکستان نے اپنی دوسرے اننگز میں تقریباً 21 اوورز میں تین وکٹ پر 88 رن بنائے

پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان، اظہر علی اور کپتان مصباح الحق نے نصف سنچریاں بنائیں۔

زمبابوے کی جانب سے لیمب تین وکٹیں لے کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز شروع کی تو وکٹ کیپر ٹیبو کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔

ٹیبو نے اٹھاون رنز بنائے ہیں اور ابھی کھیل رہے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے کائل جاروس کریز پر موجود ہیں۔ انہوں نے بیس رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے چار وکٹیں لیں جبکہ سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ زمبابوے کی طرف سے اوپنر ماووئیو نے ایک سو تریسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز کا واحد ٹیسٹ ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان،مصباح الحق، عمر اکمل، عدنان اکمل، جنید خان، سہیل خان، سعید اجمل اور اعزاز چیمہ۔

زمبابوے کی ٹیم: مساکدزا، ٹیلر، ٹائبو، اروائن، لیمب، پرائس،ویٹوری،جاروس،ماپوفو، ماووئیو اور سیبانڈا۔

اسی بارے میں