روز باؤل: انگلینڈ کی سات وکٹوں سے فتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption انگلینڈ کے بلے باز کک نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے اسی رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

منگل کو انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہمٹن کے روز باؤل گراؤانڈ میں کھیلے جانے والے میچ کو بارش کی وجہ سے تئیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ نے ایک سو اٹھاسی رنز کا ہدف بائیس اعشاریہ ایک اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ، بھارت، دوسرا ون ڈے تصاویر

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات کپتان کک کی عمدہ بیٹنگ تھی، کک نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے اسی رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے دو جب کہ ونے کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے دعوت دی تھی۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاسی رنز بنائے۔

بھارت کی اننگز میں ریحان چون اور رائنا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سوان، بریسنان نے تین تین جبکہ اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کا بارش کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔

انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ نے چار صفر سے جیتی تھی۔

اسی بارے میں