پالیکے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا عمدہ آغاز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption میتھو اٹھاؤن رنز کے ساتھ سری لنکا کی جانب سے سب سے نمایاں بلے باز رہے

سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ساٹھ رنز بنائے ہیں۔

جمعرات کو سری لنکا کے پالیکے سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اسے بھاری پڑا۔

سری لنکا کی ساری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کے اوپننگ بلے باز مجموعی طور پر صرف چار رنز بنا سکے اور چودہ کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس کے بعد سنگاکارا اور میتھو کے علاوہ کوئی بلے باز آسٹریلیا کی بالنگ کے سامنے جم کر نہیں کھیل سکا۔ کپتان دلشان نے صرف چار رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ہیرس نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے

سنگاکار اور میتھو نے بلترتیب اڑتالیس اور اٹھاؤن رنز بنائے اور میچ کے چونسٹھ اعشاریہ ایک اوور میں ساری ٹیم ایک سو چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیرس نے تین، کوپلینڈ، جونسن اور لیون نے دو دو جبکہ ہسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے ساٹھ رنز بنائے ہیں۔

واٹسن اور ہگیز اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

گال میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے ایک سو پچیس رنز سے جیت لیا تھا۔

اسی بارے میں