پالیکے ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

Image caption جس وقت خراب موسم کے باعث کھیل روکا گیا اس وقت مائیک ہسی چھہتر رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے

سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونسٹھ رنز بنائے ہیں۔

سری لنکا کی ساری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جس وقت خراب موسم کے باعث کھیل روکا گیا اس وقت شون مارش ستاسی اور مائیک ہسی چھہتر رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

جمعہ کے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے ساٹھ رنز پر شروع کی تھی۔

آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب واٹسن چھتیس رنز بنا کر لکمل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسرے وکٹ اس وقت گری جب دوسرے آسٹریلوی اوپنر ہیوز چھتیس رنز بنا کر رندِیو کی گیند پر پرانا ویتانا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مائیکل کلارک تھے جو تیرہ رنز بنا کر ویلے گیدارہ کی گیند پر مہیلا جے وردنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

جمعرات کو سری لنکا کے پالیکے سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گال میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے ایک سو پچیس رنز سے جیت لیا تھا۔

اسی بارے میں