اوول: انگلینڈ کی تین وکٹوں سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

اوول میں بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ انگلینڈ تین وکٹوں سے جیت گیا ہے۔

انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونتیس رنز بنائے تھے۔

تاہم انگلینڈ کی اننگز میں جب سکور تین وکٹوں کے نقصان پر پچانوے رنز پر تھا تو بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے رک گیا۔

بارش رکنے کے بعد انگلینڈ کی اننگز کو تینتالیس اوورز تک محدود اور جیت کے لیے دو سو اٹھارہ رنز کا ہدف دیا گیا۔

تفصیلی سکور کے لیے یہاں کلک کریں

انگلینڈ نے مقررہ ہدف اکتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ بارش کی وجہ سے سیریز کا ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر کیزویٹر اکیاؤن رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

اس سے پہلے انڈیا کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونتیس رنز بنائے ہیں۔

انڈیا کی طرف سے رویندر جڈیجا سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ انہوں نے نواسی گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے اٹھہتر رنز بنائے۔

انہوں نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو بارہ رنز بنائے۔ مہندر سنگھ دھونی انہتر رنز بنا کر بریسنن کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

آل راؤنڈر ایشون نے انیس گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنا کر ٹیم کے سکور میں قابلِ قدر اضافہ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ سٹیورٹ براڈ، ڈرنبیچ اور بریسنن نے ایک ایک وکٹ لی۔

انڈیا کو شروع ہی میں نقصان اٹھانا پڑا تھا اور پچیس رنز پر اس کی چار وکٹیں گِر چکی تھیں۔ لیکن سریش رائنا اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ لیکن سریش رائنا اور مہندر سنگھ دھونی کی یہ مزاحمت بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکی اور انڈیا کا سکور اٹھاون پر پہنچا تو سریش رائنا اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی پہلی وکٹ اس وقت گِری جب اوپنر رہانے بغیر کوئی رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر جوناتھن ٹروٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

بھارت کی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے راہول ڈراوڈ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب پٹیل تین رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوہلی تھے جو سات رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند وکٹ کیپر کیزویٹر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب سریش رائنا اکیس رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیز ویٹر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

انگلینڈ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پہلے ہی چار صفر سے جیت چکا ہے۔