جوناتھن ٹروٹ 2011 کے بہترین کھلاڑی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے برطانوی بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کو سنہ 2011 کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیے گئے ایوارڈز کے مطابق جوناتھن ٹروٹ کو یہ ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے اس سال 65.12 کی اوسط سے بارہ میچوں میں 1042 رنز سکور کیے۔

تیس سالہ ٹروٹ نے اس سال چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں سکور کیں۔ اس کے علاوہ ٹروٹ نے چوبیس ایک روزہ میچ کھیلے اور 1064 رنز سکور کیے۔

آئی سی سی نے بہترین ٹیسٹ میچ کھلاڑی کا ایوارڈ ایلسٹر کُک کو دیا ہے۔ انہوں نے 1032 رنز سکور کیے جن میں چھ سنچریاں اور چار نصف سنچریاں ہیں۔

ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو دیا گیا۔

خواتین کی کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر کو دیا گیا ہے۔

بہرتین امپائر کا ایوارڈ پاکستان کے علیم ڈار کو دیا گیا۔

بھارت کے کپتان دھونی کو سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ بہترین ایک روزہ پرفارمنس پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف اٹھارہ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیدرلینڈ کے کھلاڑی کو رائن کو ایسوسی ایٹ کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی بارے میں