آسٹریلیا کی سیریز میں جیت

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مائیکل کلارک اور مائیکل حسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو برابری پر ختم کر دیا

آسٹریلیا نے کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرا ٹیسٹ میچ کو برابری پر ختم کر کے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔

میچ کو بچانے میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اہم کردار ادا کیا اور سینچری سکور کی۔مائیکل ہسی نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ترانوے رنز سکور کیے ۔ مائیکل ہسی نے پہلی اننگز میں بھی سینچری سکور کی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

مائیکل کلارک کی بطور ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز تھی جو انہوں نے جیت لی۔ سری لنکا کی پچھلے دس سالوں میں ہوم سیریز میں یہ تیسری شکست ہے۔

سری لنکا نے سپنر مرلی دھرن کے جولائی دو ہزار دس میں ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی سیریز نہیں جیتی ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی وجہ سے آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے اوپر ہوگیا ہے جبکہ سری لنکا کی رینکنگ ایک درجہ گر گئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر ہے۔

کھیل کے پانچویں روز سری لنکا کو فتح حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا کی سات کھلاڑیوں کو کم سکور پر آؤٹ کر کے کم سے کم ہدف کے حصول کی کوشش کرنی تھی لیکن مائیکل کلارک اور ہسی کو آؤٹ نہ کر سکے اور چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کے صرف پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اسی بارے میں