اوول: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دو میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایک سو چھبیس رنز کا ہدف انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کیوس ویٹر نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے اڑتالیس گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے باسٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز کیوس ویٹر رہے، انہوں نے انچاس گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جے چارلس اور ڈیرن سمتھ نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جے چارلس نے انتالیس گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز ڈیرن سمتھ رہے، انہوں نے اکیس گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے تینتیس رنز بنائے۔

دونوں بلے بازووں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں اکاون رنر بنائے۔

ایک اچھے آغاز کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم ایک سو پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے روی بوپارہ نے چار اور سامت پاٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کے روی بوپارہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دو میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پچیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں