بھارت نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

بھارت نے انگلینڈ کو ایک روزہ کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس فتح کے نتیجے میں اسے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پیر کو بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی تمام ٹیم انچاسویں اوور میں دو سو سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے چھیالیس اور سُمت پٹیل نے بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے وی کمار نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ یادو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت نے ورات کوہلی اور گوتم گمبھیر کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ ہدف چھتیسویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوہلی نے سنچری سکور کی اور سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو بارہ ناقابلِ شکست رنز بنائے جبکہ گمبھیر دس چوکوں کی مدد سے چوراسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمدہ بلے بازی پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں