کولکتہ: پانچویں ون ڈے میں بھی بھارت فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بھارت کے رنویندر جدیجہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

کولکتہ میں کھیلے جانے والے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو پچانوے رنز سے شکست دے کر سیریز پانچ صفر سے جیت لی ہے۔

دو سو بہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو چھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے کیوسٹر اور کک نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو انتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کیوسٹر نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تریسٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ایلسٹر کک رہے، انہوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے ساٹھ رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے رنویندر جدیجہ نے چار اور ایش ون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ریحانے اور گھمبیر نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست پچہتر رنز بنائے

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز ریحانے رہے، انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے بیالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سمت پاٹل نے تین، اور فِن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں