دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی برتری بیالیس رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو سری لنکا پر بیالیس رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مصباح الحق اور سعید اجمل جمعے کو تیسرے دن کا آغاز کریں گے۔

دوسرے دن کے اختتام پر مصباح الحق چالیس اور سعید اجمل چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، تصاویر

دوسرے دن کی خاص بات مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی شاندار سینچری تھی۔ انہوں نے نو چوکوں کی مدد سے سو رنز بنائے۔

اظہر علی اور یونس خان نے دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور ایک سو سترہ کی پارٹنرشپ بنا کر پاکستان کا سکور ایک سو اکیاسی رنز تک پہنچا دیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی اننگز میں دو سو انتالیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کے نمایاں بلے باز سنگا کارا رہے، انہوں نے اٹھتر رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز ولیگیدرا رہے، انہوں نے اڑتالیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل اور سعید اجمل نے تین تین جبکہ عبدالرحمان اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور میڈیم فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کی جگہ آف سپنر عبد الرحمن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں