میر پور ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 253 پر پانچ آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا

بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ترپن رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کے خاتمے پر ایڈورڈز اور سیموئل کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب اکہتر اور سولہ رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے براتھ ویٹ اور پاول نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں سو رنز کی شراکت قائم کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاول نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بہتر رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناصر حسین نے دو، شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں