پاکستان تین ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ بھی برابر رہا تھا

آسٹریلیا میں جاری تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے تاہم پاکستان ٹورنامنٹ میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا موقع تھا کہ دونوں ٹیمیں مدِمقابل آئیں۔

پہلا میچ بھی تین تین گول سے برابر رہا تھا۔

تاہم اس کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان کے ایک جبکہ بھارت کے تین کھلاڑیوں اور ایک بھارتی آفیشل کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تصادم کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا تھا جس میں اسے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست ہوئی تھی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل تین نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان میزبان آسٹریلیا کا سامنا کرے گا جو اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے۔

اسی بارے میں