جو فریزیئر کو جگر کا کینسر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جو نے مشہورِ زمانہ باکسر محمد علی کو سنہ انیس سو اکہتر میں شکست دی تھی

سابق امریکی ہیوی ویٹ باکسر جو فریزیئر کو جگر میں کینسر کے باعث امریکی ریاست فلیڈیلفیا کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ان کے مینیجر لیزلی وولف کا کہنا ہے کہ ان کے جگر میں کینسر کی تشخیص کئی ہفتوں پہلے ہوئی تھی۔

انہوں نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ’میں آپ سے غلط بیانی سے کام لوں گا اور میں کہوں کہ یہ باعثِ تشویش نہیں ہے۔‘

سڑسٹھ سالہ سابق ہیوی ویٹ باکسر سنہ انیس سو ستر سے انیس سو تہتر تک عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے باکسر تھے جنہوں نے مشہورِ زمانہ باکسر محمد علی کو سنہ انیس سو اکہتر میں شکست دی تھی۔

لیزلی وولف کا کہنا ہے ’جو ایک فائٹر ہے، وہ ہار ماننے والا نہیں ہے۔‘

جو فریزیئر نے پہلی بار جمی ایلیز کو سنہ انیس سو ستّر میں شکست دے کر ہیوی ویٹ باکسنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا جو ان کے پاس سنہ انیس سو تہتر تک رہا۔ ان سے یہ اعزاز سنہ انیس سو تہتر میں جارج فورمین نے لے لیا تھا۔

تاہم جو فریزیئر کو ان کی تین بڑے باکسنگ کے مقابلوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جن میں ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے ساتھ بھی مقابلہ شامل ہے۔

اسی بارے میں