دبئی: پاکستان آٹھ وکٹوں سے جیت گیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف بائیس ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے عمران فرحت اور یونس خان نے دوسری وکٹ کے لیے ایک سو تین رنز کی شراکت قائم کی۔

یونس خان اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچریاں بنائیں۔

سری لنکا کی جانب سے لکمال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم صرف ایک سو اکتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے تھرنگا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف بارہ رنز کے مجموعی سکور پر دلشان چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چھتیس رنز کے مجموعی سکور پر سری لنکا کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب سنگا کارا پانچ بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے سری لنکا بلے بازؤں کو زیادہ سکور نہ کرنے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے چندی مال نے اکتیس گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز تھرنگا رہے، انہوں نے دو چوکوں کی مدد سے پچیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تین ، محمد حفیظ نے دو، سعید اجمل نے دو، اعزاز چیمہ اور عبدل رزاق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں