کولکتہ ٹیسٹ: ڈراوڈ کی سنچری

انڈیا ویسٹ انڈیز تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دراوڈ نے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے اور 119 رنز پر کھیل رہے ہیں

بھارت کے شہر کولکتہ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت نے پانچ وکٹ پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔

صبح بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 88 تقریباً اوور میں پانچ وکٹ پر 346 رنز سکور کر لیے ہیں۔

گوتم گھمبیر 103 گیندو پر 65 رن بنا کر ایڈورڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ سہواگ 38 رن بنائے اور سیمی کی بال کا شکار ہوئے۔ سچن تنڈولکر بھی 38 رن بنا کر پویلین چلے گئے۔

ڈراوڈ نے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے اور 119 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ لکشمن 73 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اسی بارے میں