کولکتہ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کو فالو آن

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز بھارت کے 631 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 153 رنز سکور کر کے آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کو فالو آن ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز تیسرے روز کے کھیل میں قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز کے کھیل کے کھیل کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر چونتیس رنز سے کیا۔ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز کے آغاز ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب براتھویٹ نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بارتھ اور ایڈورڈز نے مل کر اچھی شراکت کی اور مجموعی سکور 116 تک لے گئے۔ بارتھ اشانت شرما کی گیند پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایڈورڈز بھی ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر براوو اور چندرپال کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور براوو نے کیا۔ انہوں نے تیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اوجھا نے چار، یادیو نے تین اور اشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں