ممبئی ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نو وکٹ پر 575 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

ممبئی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو پچھہتر رنز بنائے ہیں۔

دوسرے دن کے خاتمے پر فیڈل ایڈورڈز اور بشو بالترتیب سات اور دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات ڈیرن براوو کی شاندار سینچری تھی، انہوں نے سترہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز کرک ایڈورڈز رہے، انہوں نے تیرہ چوکوں کی مدد سے چھیاسی رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سےایش ون نے چار اور ویرن آرون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ممبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دلی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کولکتہ ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور پندرہ رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں