پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 نومبر 2011 ,‭ 14:05 GMT 19:05 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

پاکستان نے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو پچاس رن سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتیس رنز بنائے تھے۔

ایک سو چھتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیسویں اوور میں پچاسی رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناصر حسین چونتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے جبکہ مشفق الرحیم نے دس رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کسی بھی بلے باز کا سکور دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ اعزاز چیمہ، شاہد آفریدی اور عمر گل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ پچیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان مصباح الحق نے اکیس رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کے لیے الوک کپالی اور شکیب الحسن دو، دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔