ٹی ٹوئنٹی، پاکستان پانچ وکٹوں سے جیت گیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption کپتان مصباح الحق نے اڑتالیس رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے ایک سو بیالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ہدف انیس اعشاریہ تین اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اڑتالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ اسد شفیق نے تینتیس اور شاہد آفریدی نے بائیس رنز بنائے۔

پاکستان کے اعزاز چیمہ کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلے کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز کی تین گیندیں باقی تھیں کہ ساری ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے چندی مال نے چھ چوکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز دلشان رہے، انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عزیز چیمہ نے چار جبکہ عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی پاکستان جیت گیا تھا۔

اسی بارے میں