سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت فاتح

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 نومبر 2011 ,‭ 17:21 GMT 22:21 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

کٹک میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو گیارہ رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈووین براوو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ براوو نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ساٹھ رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ حیات اکتیس اور آندرے رسل بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے یادو اور آرون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ونے کمار، ایشون، جدیجا اور رائنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

212 رن کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ایک موقع پر بھارت کی پانچ وکٹیں صرف انسٹھ کے مجموعی سکور پر گر چکی تھیں۔

تاہم اس موقع پر رویندر جدیجا اور روہت شرما نے اننگز کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے ٹیم کے سکور میں تراسی رنز کا اضافہ کیا۔ روہت شرما بہّتر اور جدیجا اڑتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعد میں آنے والے بلے بازوں نے بھی ذمہ داری سے بلے بازی کی اور آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

ایک روزہ سیریز سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز بھارت نے دو صفر سے جیتی تھی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔