بارسلونا دنیا کی بہترین کلب ٹیم

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بارسلونا نے اس سے قبل 2009 میں یہ کپ جیتا تھا

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے تین سال میں دوسری مرتبہ ورلڈ کلب کپ جیت لیا ہے۔

جاپان کے شہر یوکوہاما میں کھیلے جانے والے فائنل میں یورپی چیمپیئن بارسلونا نے جنوبی امریکی چیمپیئن برازیلی کلب سانتوس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

اس جیت نے بارسلونا کو دنیا کی بہترین کلب ٹیم ثابت کر دیا ہے۔

فائنل میں ارجنٹائن کے فارورڈ لائنل میسی نے دو جبکہ ہسپانوی کھلاڑیوں زاوی اور فیبریگاس نے ایک ایک گول کیا۔

میسی کو اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

بارسلونا نے اس سے قبل سنہ 2009 میں ارجنٹائن کے کلب ایسٹوڈیئنٹس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ورلڈ کلب کپ جیتا تھا۔

دوسری جانب قطری ٹیم السعد نے جاپان کی کشوہ ریسول کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی بارے میں