ڈربن ٹیسٹ: سنگاکارا کی سنچری

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سنگاکارا نے ایک سو آٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

ڈربن ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹ کے نقصان پر دو سو چھپن رنز بنا لیے ہیں۔

سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اب چار سو چھبیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکن اننگز کی خاص بات کمار سنگا کارا کی شاندار سنچری تھی۔ وہ ایک سو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ چندی مل نے چوّن رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ عمران طاہر نے دو وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے چون اور ڈیل سٹین نے انتیس رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے ولیگیدرا نے پانچ اور ہیرات نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اتوار کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں سماراویرا کی سنچری کی بدولت تین سو اڑتیس رنز بنائے تھے۔

اسی بارے میں