سچن کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سچن ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لیے ایک روزہ کرکٹ نہیں کھیلے

بھارتی سلیکٹرز نے آسٹریلیا میں آئندہ ماہ ہونے والے سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد سے ایک روزہ کرکٹ سے دور رہنے والے سچن تندولکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ عرفان پٹھان اور پروین کمار بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تندولکر وہ واحد بھارتی بلے باز ہیں جن کی آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اوسط چالیس سے اوپر رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سيریز میں آرام کے بعد مہندر دھونی ایک مرتبہ پھر کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر پارتھیو پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔

پھیپھڑے میں ٹيومر کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے یوراج ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے دورے کے بعد خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے ہربھجن سنگھ چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سيریز سے بھی باہر ہی رہیں گے۔

بھارتی ٹیم: وریندر سہواگ ، سچن تندولکر ، گوتم گمبھیر ، ویرات کوہلی ، روہت شرما ، سریش رائنا ، منوج تیواری ، مہندر دھونی ، رویندر جدیجا ، آر ایشون ، پروین کمار ، ظہیر خان ، پارتھیو پٹیل ، راہل شرما ، امیش یادو ، ونے کمار اور عرفان پٹھان.

اسی بارے میں