عامر خان کی اپیل، سماعت رک گئی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسر عامر خان کی طرف سے حریف لیمنٹ پیٹرسن کے خلاف مقابلے کے نتیجے پر دائر کی گئی درخواست پر کارروائی روک دی ہے۔

عامر خان کو پروموٹ کرنے والے ادارے ’گولڈن بائے پروموشنز‘ کے بیان کے مطابق اس سماعت میں گزشتہ دسمبر دونوں باکسروں کے درمیان متنازع مقابلہ کے نتیجے پر اثر کرنے والے تمام ریفریوں کے پیش نہ ہونے کا خدشہ تھا اس لیے درج کی گئی اپیل کو واپس لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان گزشتہ سال دسمبر میں لیمنٹ پیٹرسن کے ہاتھوں ہار کر ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹل گنوا بیٹھے تھے اور میچ کے فوراً بعد عامر خان نے ججوں کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔

تاہم اس کے چند ہفتے بعد ایک ویڈیو فٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک مشکوک شخص میچ سپروائزر کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا گیا اور وہ میچ سپروائزر کو ہدایات دے رہا تھا۔ اس مشکوک شخص کی شناخت آمین مصطفےٰ کے طور پر ہوئی تھی اور وہ باکسنگ رنگ کے نزدیک آئی ایف بی کا نمائندہ بن کر پہنچا تھا۔

دوسری جانب لیمنٹ پیٹرسن گزشتہ ہفتے عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کے میچ کو دوبارہ کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرانا چاہتے ہیں۔

گولڈن بائے کے پروموٹر رچرڈ شیفر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگر مقابلہ دوبارہ ہوا تو اس مقابلے کی آمدنی دونوں باکسروں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

رچرڈ شیفر نے مزید کہا کہ وہ امید کر رہے ہیں کہ لیمنٹ پیٹرسن اپنی بات سے نہیں مکریں گے اور دوبارہ مقابلے پر رازی ہو جائیں گے۔

بی بی سی سپورٹ کے مطابق میچ کو دوبارہ کرانے کے بارے میں بات چیت رواں ہفتے بدھ کو ہوئے گی۔

اسی بارے میں