دبئی ٹیسٹ: پاکستان دس وکٹوں سے جیت گیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو ساٹھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کے بلے باز پاکستانی بالروں کی عمدہ بالنگ کا سامنا نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹراٹ نے انچاس جبکہ سوان نے انتالیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمر گل نے چار، جبکہ سعید اجمل اور عبدالرحمن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا توعدنان اکمل اور عمر گل نے پاکستانی اننگز دوبارہ شروع کی اور جیمز اینڈرسن کے ادھورے اوور کی تکمیل کے بعد جب سٹورٹ براڈ بولنگ کے لیے آئے تو انہوں نے اپنے اوور کی آخری گیند پر عمر گل کو آؤٹ کر دیا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

پاکستان کی نویں وکٹ تین سو انیس کے سکور پر گری جب سعید اجمل کو گریم سوان نے کک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔

آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز عدنان اکمل تھے جو اکسٹھ رنز بنا کر گریم سوان کی چوتھی وکٹ بنے۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے دن پاکستانی بیٹسمین بولرز کی محنت کا پوری طرح فائدہ نہ اٹھا سکے تھے اور کھیل کا اختتام دو سو اٹھاسی رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption حفیظ نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اٹھاسی رنز بنائے

پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنرز محمد حفیظ اور توفیق عمر کی سنچری شراکت تھی۔ انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے ایک سو چودہ رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز کی یہ پانچویں سنچری اوپننگ شراکت تھی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا نیا ریکارڈ ہے۔

اسی بارے میں