جوہانسبرگ: سری لنکا کی دو وکٹوں سے جیت

آخری وقت اشاعت:  پير 23 جنوری 2012 ,‭ 06:51 GMT 11:51 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ تین دو سے جیت گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو بارہ رنز بنائے تھے۔

جواب میں سری لنکا نے انچاس اعشاریہ پانچ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چودہ رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا نے دس چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان سمتھ نے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ایک سو پچیس رنز بنائے۔

سنگاکار مین آف دی میچ جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز مین آف دی سیریز قرار پائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز گریم سمتھ اور پیٹرسن نے کیا۔ پیٹرسن کے جلدی آّؤٹ ہونے کے بعد گریم سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ایک سو تینتالیس گیندوں میں ایک سو پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب سے سمتھ کا ساتھ جنوبی افریقہ کے کپتان انگرام ڈی ویلیرز نے دیا جو شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد اٹھانوے گیندوں میں ایک سو پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے دو اور سینانیاکے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے کمبرلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔