ابو ظہبی، پاکستان کو بیس رنز سے شکست

آخری وقت اشاعت:  بدھ 15 فروری 2012 ,‭ 18:31 GMT 23:31 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بیس رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کو ایک روزہ سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیتنے کے لیے دو سو اکیاون رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور اوپنرز نے 61 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ لیکن اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب نہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے فرحت اور مصباح دونوں نے 47 رنز سکور کیے۔ حفیظ نے چھبیس اور اظہر علی نے اکتیس رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے فِن نے چار اور اینڈرسن اور پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میں میچ میں اور مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاس رن بنائے۔

انگلش اننگز کی خاص بات کپتان الیسٹر کک کی شاندار سنچری تھی۔ یہ اس سیریز میں ان کی لگاتار دوسری سنچری ہے۔

کک ایک سو دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی روی بوپارا نے نصف سنچری بنائی۔

پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے دو جبکہ سعید اجمل اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں اور وہاب ریاض، اسد شفیق اور شعیب ملک کی جگہ اعزاز چیمہ، عبدالرحمان اور اظہر علی کو کھلایا گیا۔

چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔