آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا

عرفان پٹھان تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انڈیا کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہو گئی

آسٹریلیا نے برسبین میں سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں آنڈیا کو ایک سو دس رن سے ہرا دیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھاسی رن بنائے۔ جواب میں انڈیا کی ٹیم چوالیسویں اوور میں ایک سو اٹھہتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی طرف سے مائیک ہسی نے انسٹھ اور پی جے فارسٹ نے باون رن بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ کی شراکت میں ستر رن بنے۔

انڈیا کی طرف سے عرفان پٹھان نے دس اووروں میں اکسٹھ رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انڈیا کے بلے بازوں میں سب سے زیادہ سکور مہندر سنگھ دھونی نے بنایا۔ وہ چھپن رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ انڈیا کا کوئی بلے باز زیادہ سکور نہ کر سکا۔

آسٹریلیا کے بی ہلفنہاؤس نے تینتیس رن دیے اور پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔

ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان تین میچ ہو چکے ہیں جن میں سے دو آسٹریلیا نے جیتے۔ ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم سری لنکا ہے۔ اگلا میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان اکیس فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ چار چار میچ کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کے تین میں سے پہلا فائنل چار مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں