آسٹریلیا کا بھارت کو دو سو ترپن رنز کا ہدف

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو دو سو ترپن رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے دو سو ترپن رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلوی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ صرف پانچ کے سکور پر شین واٹسن اور انتیس کے سکور پر پیٹر فورسٹ آؤٹ ہو گئے۔ تاہم ڈیوڈ وارنر، ڈیوڈ ہسّی اور میتھیو ویڈ کی نصف سنچریوں نے آسٹریلوی اننگز کو سنبھالا۔

بھارت کی جانب سے ورندر سہواگ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے نو اووروں میں تینتالیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی جبکہ پروین کمار اور اومیش یادوو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ راوندر جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی اننگز کا آغاز بھی مختلف نہ رہا۔ بھارت کے اوپنر ورندر سیواگ سات کے مجموعی سکور پر پیولین واپس جا چکے ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

اسی بارے میں