تیسرا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ نے جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption انگلینڈ کی اننگز میں اوپننگ بلے باز کیون پیٹرسن نمایاں سکورر رہے

ابوظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔

اس میچ کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں بھی دو ایک سے فتح حاصل کر لی۔

تفصیلی سکور بورڈ

پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں انگلینڈ کے ایک سو انتیس رنز کے تعاقب میں ایک سو چوبیس رنز بنا سکی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محض آٹھ رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گِری جب محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی بلے بازوں میں اسد شفیق نے چونتیس، مصباح الحق نے اٹھائیس، اویس ضیاء نے تیئس اور عمر اکمل نے بائیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈرنبیچ نے دو جبکہ سوان اور براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی اننگز میں اوپننگ بلے باز کیون پیٹرسن نمایاں سکورر رہے۔ انھوں نے باؤن گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے باسٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ تصاویر میں

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل کامیاب بالر رہے، جنھوں نے چار اوورز میں تئیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ اعزاز چیمہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

دبئی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی تھی۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ نے اڑتیس رنز سے جیت لیا تھا۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی تھی جبکہ انگلینڈ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز چار صفر سے جیتی تھی۔

بی بی سی سے