ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 13 مارچ 2012 ,‭ 15:46 GMT 20:46 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو پچاس رن سے شکست دے دی ہے۔

گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کی سنچریوں کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لیے تین سو پانچ رن کا ہدف فراہم کیا لیکن سری لنکا کی پوری ٹیم پینتالیس اوورز میں دو سو چوّن رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور بھارت کی جانب سے اپنی سوویں سنچری کے منتظر سچن تندولکر اور گوتم گمبھیر نے اننگز شروع کی۔

بھارت کی پہلی وکٹ انیس کے سکور پر اس وقت گری جب تندولکر کو لکمل نے کیچ آؤٹ کروا دیا۔

تندولکر کا سوویں سنچری کا خواب تو ادھورا ہی رہا لیکن گمبھیر ایک روزہ میچوں میں اپنی دسویں سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اور سو رن بنا کر مہروف کی گیند پر تھارنگا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ویرات کوہلی نے گمبھیر کا خوب ساتھ دیا اور ایک سو آٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے دو سو پانچ رنز کی شراکت قائم کی۔

میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے چھبیس گیندوں پر بنائے گئے چھیالیس رنز نے بھارت کو تین سو چار کے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔

سری لنکا کی جانب سے فرویز مہروف نے دو اور لکمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکن کپتان مہیلا جیاودرھنے اور کمارا سنگاکارا نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز قابلِ ذکر اننگز نہ کھیل سکا۔

جیاوردھنے نے اسّی گیندوں پر اٹھہتر رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے دو چھکے اور دس چوکے لگائے۔ سنگاکارا پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان، ونے کمار اور روی چندرن ایشون نے تین، تین جگہ پرسّنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔